جشن آزادی کی تیاری، مصنوعات کی خریداری نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے
رواں سال لوگوں میں یوم آزادی کے حوالے سے کافی جوش و خروش پایا جارہا ہے،بڑے پیمانے پر جھنڈیاں، قومی پرچم، بیج اور دیگر اشیاء خرید رہے ہیں،جشن آزادی کی مصنوعات کی فروخت گزشتہ برس کی نسبت دو گنا ہیں،تاجروں کی گفتگو کراچی میں جشن آزادی کی مصنوعات کی فروخت 10 ارب روپے ہے ، لاہور میں 2.5 ارب سے بڑھ کر 5 ارب روپے ہوگئی ، ملک بھر میں جشن آزادی کی مصنوعات کی فروخت کا کل حجم 40 سے 50 ارب روپے کے درمیان ہوسکتا ہے ، آل کراچی تاجر اتحاد کے صدر عتیق میر کی گفتگو
ہفتہ 13 اگست 2016 20:55
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 اگست ۔2016ء ) رواں برس جشن آزادی کے حوالے سے تیار کی جانے والی مصنوعات کی خریداری نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ اس سال لوگوں میں یوم آزادی کے حوالے سے کافی جوش و خروش پایا جارہا ہے اور وہ بڑے پیمانے پر جھنڈیاں، قومی پرچم، بیج اور دیگر اشیاء خرید رہے ہیں۔ اس کاروبار سے وابستہ تاجروں کے مطابق اس سال جشن آزادی کی مصنوعات کی فروخت گزشتہ برس کی نسبت دو گنا زیادہ ہیں۔
رواں برس جشن آزادی سے متعلق اشیاء کی فروخت کا آغاز جولائی کے وسط میں ہوا تھا تاہم گزشتہ برس ان کی فروخت یکم اگست سے شروع ہوئی تھی۔ کراچی میں امن عامہ کی صورتحال بہتر ہونے کی وجہ سے سڑکوں پر لگائے جانے والے اسٹالز کی فروخت میں 50 فیصد تک اضافہ ہوا۔(جاری ہے)
ساتھ ہی رواں برس جشن آزادی کی تقریبات، پرچم کشائی کی تقاریب، آتش بازی اور میوزیکل شوز اور سرکاری عمارتوں پر چراغاں بھی گزشتہ برس کی نسبت دوگنا ہونے کا امکان ہے۔
وی آئی پی فلیگز کے مالک شیخ نثار احمد پرچم والا نے بتایا کہ رواں برس ہماری فروخت میں گزشتہ برس کی نسبت 100 فیصد اضافہ ہوچکا ہے اور ہم تمام اہداف حاصل کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے دیگر شہروں کی نسبت کراچی کے عوام میں جشن آزادی کے حوالے سے زیادہ جوش و خروش دکھائی دے رہا ہے۔ نثار پرچم والا نے کہا کہ اچھی بات یہ ہے کہ رواں برس کئی اسکولوں نے بھی 14 اگست کے حوالے سے پروگرامز کا انعقاد کیا ہے اور اس سال مذہبی اداروں اور مساجد کی جانب سے بھی جھنڈوں کی ڈیمانڈ آئی ہے جو 14 اگست کو پرچم کشائی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے جھنڈوں اور دیگر اشیاء کی مانگ بہت ہی کم رہی ہے۔ نثار پرچم والا نے بتایا کہ گزشتہ سال کی نسبت اس بار ہول سیل قیمتوں میں 5 سے 10 فیصد اضافہ ہوا ہے تاہم بعض ری ٹیلرز 14 اگست قریب آتے ہیں صارفین سے دوگنی قیمتیں وصول کررہے ہیں۔ گرومندر پر لگے ایک اسٹال پر 1.5 فٹ کا قومی پرچم 100 روپے میں فروخت ہورہا ہے جبکہ گزشتہ برس اس کی قیمت 80 روپے تھے، اسی طرح 2 انچ سائز کی چوڑیوں کا سیٹ بھی 100 روپے میں فروخت ہورہا ہے جو گزشتہ برس 80 روپے کا تھا۔ جشن آزادی کی مناسبت سے تیار ہونے والی اشیاء کی ہول سیل مارکیٹ کا گڑھ کہلانے والا حسن علی آفندی روڈ تو میلے کا سا سماں پیش کررہا ہے اور یہاں شہر کے دیگر علاقوں میں لگائے جانے والے اسٹالز کی نسبت قیمتیں کم ہیں۔ یہاں جھنڈے، ٹی شرٹس، چوڑیاں، بیجز، ہینڈ بینڈز، ٹوپیاں، ماسک، چشمے، غبارے اور قومی ترانوں پر مبنی سی ڈیز بھی موجود ہیں۔ جشن آزادی سے متعلق مصنوعات کی فروخت کے کاروبار میں رواں برس سرمایہ کاروں کی شمولیت میں بھی کئی گنا اضافہ ہوا جنہوں نے ہول سیل مارکیٹس سے کافی پہلے ہی مال اٹھالیے تھے۔ آل کراچی تاجر اتحاد کے صدر عتیق میر کا کہنا ہے کہ کراچی میں جشن آزادی کی مصنوعات کی فروخت اس سال تقریباً 10 ارب روپے ر وپے جو گزشتہ برس 5 ارب روپے تک محدود تھی جبکہ لاہور میں 2.5 ارب روپے سے بڑھ کر تقریباً 5 ارب روپے ہوگئی ۔ ملک بھر میں جشن آزادی کی مصنوعات کی فروخت کا کل حجم 40 سے 50 ارب روپے کے درمیان ہوسکتا ہے جو گزشتہ برس 20 سے 25 ارب روپے تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.