اقتصا دی را ہداری منصو بوں پر مؤ ثر طر یقے سے کا م جا ری ہے

سی پیک کے تحت جاری توانائی کے متعدد منصوبے آئندہ دو سے تین سال میں مکمل ہوجائینگے، شا ہرا ہ پا کستا ن سمیت پورے خطے کی عوام کیلئے بہتر ین سہو لت ثا بت ہو گی، چینی سفیر سن وی ڈونگ کی شور کوٹ خا نیوال سیکشن کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کے موقع پر میڈ یا سے گفتگو

ہفتہ 13 اگست 2016 21:28

اقتصا دی را ہداری منصو بوں پر مؤ ثر طر یقے سے کا م جا ری ہے

شو رکو ٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 اگست ۔2016ء)پا کستان میں متعین چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے کہا ہے کہ خو شی ہے کہ اقتصا دی را ہداری منصو بوں پر تیزی اورمؤ ثر طر یقے سے کا م جا ری ہے،سی پیک کے تحت جاری توانائی کے متعدد منصوبے آئندہ دو سے تین سال میں مکمل ہوجائینگے، مو ٹر وے ایم فور کے شور کوٹ خا نیوال سیکشن کا سنگ بنیاد رکھنے پر حکو مت پا کستان مبا رکباد کی مستحق ہے،شا ہرا ہ نہ صرف پا کستا نی قوم بلکہ خطے کی عوام کے لیئے بہتر ین سہو لت ثا بت ہو گی،۔

چینی سفیر نے ہفتہ کو مو ٹر وے ایم فور کے شور کوٹ خا نیوال سیکشن کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقر یب میں وزیر اعظم میا ں نواز شر یف کے ہمراہ شر کت کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ حکو مت پا کستان شور کوٹ خا نیوال موٹروے سیکشن منصو بے کا سنگ بنیاد رکھنے پر مبا رکباد کی مستحق ہے اور یہ انتہا ئی اہم منصو بہ ہے جو ایشین انفر ا سٹر کچر انو یسٹمنٹ بینک ، ایشین ڈو یلپمنٹ بینک اور دیگر بین الاقوا می ما لیا تی اداروں کی مشتر کہ سر ما یہ کا ری سے مکمل ہو گا جسے چینی کمپنی تعمیر کر ے گی،امید ہے کہ اقتصا دی را ہداری کے دیگر منصو بوں کی طر ح یہ منصو بہ بھی پا کستان میں ٹرانسپورٹیشن کے نظام کو بہتر بنا ئے گا جو نہ صرف پا کستا نی قوم بلکہ خطے کی عوام کو بھی سہو لت فر اہم کر ے گا،خو شی ہے اقتصا دی را ہداری منصو بوں پر مؤ ثر طر یقے سے عمل جا ری ہے،متعدد توا نا ئی اور تعمیرا تی منصو بوں پر بھی کا م جا ری ہے جن میں سے آ ئند ہ دو سے تین سا ل میں کچھ منصو بے مکمل ہو جا ئیں گے جبکہ بعد ازا ں دیگر کو بھی کا میا بی سے مکمل کیا جا ئیگا۔