اگلے دو سے تین سال میں پاکستان میں توانائی اور انفراسٹرکچر کے مختلف منصوبے مکمل ہونگے،سی پیک کے تحت مختلف منصوبوں پر شفافیت کیساتھ عملدرآمد ہو رہا ہے

پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ کی صحافیوں سے گفتگو

ہفتہ 13 اگست 2016 22:47

اگلے دو سے تین سال میں پاکستان میں توانائی اور انفراسٹرکچر کے مختلف ..

اسلام آباد ۔ 13 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 اگست ۔2016ء) پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے کہا ہے کہ اگلے دو یا تین سال میں پاکستان میں توانائی اور انفراسٹرکچر کے مختلف منصوبے مکمل ہو نگے۔سی پیک کے تحت مختلف منصوبوں پر شفافیت کیساتھ عملدرآمد ہو رہا ہے۔یہ باتیں انہوں نے ہفتہ کو ایم ۔

(جاری ہے)

4کے شور کوٹ۔خانیوال سیکشن کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیں۔چینی سفیر نے ایم ۔4سیکشن کے اجرا پرحکومت کو مبارکباد دی اور کہا کہ ایشیاء۔انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بنک سمیت کئی عالمی مالیاتی اداروں کے تعاون سے یہ انتہائی اہم منصوبہ ہے۔ چینی کمپنیاں اس منصوبے پر کام کررہی ہیں

متعلقہ عنوان :