بحرین میں پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے چار روزمیں دس تقریبات کا انعقاد ہوگا

پہلی تقریب میں پاکستانی آرٹ کی نمائش ، قومی لباس میں ملبوس بچوں نے ملی نغمے پیش کئے

ہفتہ 13 اگست 2016 22:54

اسلام آباد ۔ 13 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 اگست ۔2016ء) بحرین میں پاکستانی سفیر جاوید ملک نے اس سال پاکستان کا یوم آزادی منانے کیلئے بحرین بھر میں چار روزمیں دس مختلف تقریبات کا اہتمام کیا ہے ۔تقریبات بحرین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اتحاد یکجہتی اورجذبہ حب الوطنی کے تحت منائے گی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں افتتاحی تقریب کا انعقاد پاکستان کلب بحرین میں کیا گیا جس میں پاکستانی سفیر جاوید ملک مہمان خصوصی تھے - تقریب میں پاکستان کی ثقافت کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے کے لئے پاکستانی آرٹ کی نمائش کا افتتاح بھی ہوا اور قومی لباس میں ملبوس پاکستانی بچوں نے ملی نغمے بھی پیش کئے۔

تقریب سے خطاب میں پاکستانی سفیر جاوید ملک نے کہا کہ وزیر عظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان استحکام اور ترقی کی طرف گامزن ہے اور ایک اقتصادی طاقت کے طور پر ابھر رہا ہے۔ جاوید ملک نے حاضرین کے جذبہ حب الوطنی کو سلام پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :