حیدرآباد: نیا پل کے قریب دھماکا، 5 افراد زخمی

اتوار 14 اگست 2016 22:41

حیدرآباد: نیا پل کے قریب دھماکا، 5 افراد زخمی

حیدر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14اگست۔2016ء)حیدرآباد میں نیا پل کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ فوری طور پر دھماکے کی نوعیت کا علم نہیں ہوسکا تاہم واقعے کے فوری بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے۔