اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین تھری میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ ، سابق چیئرمین سینیٹ محمد میاں سومرو کا بھانجا جاں بحق

پیر 15 اگست 2016 11:16

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین تھری میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ ، سابق ..

اسلام آباد ۔ 15 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 اگست ۔2016ء) اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین تھری میں 2مسلح گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجہ میں سابق چیئرمین سینیٹ محمد میاں سومرو کا بھانجا جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ شب اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین تھری میں دو مسلح گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق اوردوسرا زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اسلام آباد (پمز)منتقل کردیاگیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ میں جاں بحق ہونے والا شخص ملک فہد سابق چیئرمین سینٹ محمد میاں سومرو کا بھانجا ہے ۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔