اسلام آباد:2 مسلح گروپوں میں تصادم ، میاں محمد سومرو کا بھانجا جاں بحق

پیر 15 اگست 2016 12:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 اگست۔2016ء) دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین تھری میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں سابق چیرمین سینیٹ میاں محمد سومرو کا بھانجا قتل اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔ پو لیس حکام کے مطابق اسلام آباد کے علاقے ایف ٹین میں تھانہ شالیمار کی حدود میں راجہ اسد اور حسنین ملک کے درمیان دو روز قبل کسی بات پر تنازع ہوا تھا تاہم دونوں گروپوں کے درمیان صلح بھی کرادی گئی تھی اور صلح نامہ تیار کیا جا رہا تھا کہ دونوں گروپوں کے درمیان ایک بار پر تلخ کلامی ہو گئی جس نے شدت اختیار کر لی اور فائرنگ کا تبادلہ بھی کیا گیا جس کی زد میں آکر بیرسٹر فہد ملک جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے فہد ملک سابق نگراں وزیراعظم اور چیرمین سینیٹ میاں محمد سومرو کے بھانجے ہیں اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تمام شواہد اکٹھے کئے اور ایف آئی آر کاٹنے کے لئے درخواست بھی لکھ لی ہے اور تحقیقات کا آغاز کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ۔ زخمی شخص کوتشویشناک حالت میں پمزاسپتال منتقل کیاگیااوراس دوران پمزکے احاطے میں بھی دونوں گروپوں کے درمیان فائرنگ ہوئی ہے۔۔پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑے کی وجہ اب تک معلوم نہیں کی جاسکی ہے۔۔

متعلقہ عنوان :