الیکشن کمیشن نے محمود خان اچکزئی کو یکم ستمبر کو طلب کر لیا، نوٹس جاری
سمیرا فقیرحسین پیر 15 اگست 2016 12:56
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 اگست 2016ء) : ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو الیکشن کمشین نے یکم ستمبر کو طلب کر لیا ہے ، محمود خان اچکزئی کی الیکشن کمیشن میں طلبی کا نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں محمود کمال نامی ایک عام شہری نے فوج کے خلاف متنازعہ بیان دینے اور تقریر کرنے پر الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی جس میں محمود خان اچکزئی کو نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی۔
درخواست میں شہری نے موقف اختیار کیا کہ محمود خان اچکزئی نے فوج کو نشانہ بنایا، آئین کے آرٹیکل 19 کے تحت پاکستان کی مسلح افواج پر الزام تراشی نہیں کی جا سکتی۔ محمود خان اچکزئی اس سے قبل بھی ایک انٹرویو میں خیبر پختونخواہ کو افغانستان کا حصہ قرار دے چکے ہیں۔(جاری ہے)
درخواست میں مزید کہا گیاکہ محمود خان اچکزئی نے ملکی وحدت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی لہٰذا انہیں نا اہل قرار دیا جائے۔
چیف الیکشن کمشین کی سربراہی میں بنچ نے اس درخواست پر سماعت کی جس کے بعد درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد مزید سماعت کو 17 اگست تک ملتوی کر کے محمود خان اچکزئی کو یکم ستمبر کے لیے الیکشن کمیشن میں طلبی کا نوٹس جاری کردیا ہے۔ خیال رہے کہ سانحہ کوئٹہ پر محمود خان اچکزئی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاک فوج اور آئی ایس آئی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.