پاکستان کا بھارتی وزیراعظم کی جانب سے آزاد کشمیر کو جموں و کشمیر کا حصہ قرار دینے پر احتجاج-مقبوضہ کشمیر کا آزاد کشمیر سے موازنہ بلا جواز ہے۔ نریندر مودی نے کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش کی۔ ہندوستان کو یہ احساس کرنا ہوگا کہ مسئلہ کشمیر گولیوں سے حل ہونے والا نہیں، اس مسئلے کیلئے سیاسی حل کی ضرورت ہے۔ پاکستان اور ہندوستان مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کا حل نکال سکتے ہیں۔سرتاج عزیز
میاں محمد ندیم پیر 15 اگست 2016 19:31
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 15اگست۔2016ء) پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کی جانب سے آزاد کشمیر کو جموں و کشمیر کا حصہ قرار دینے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کا آزاد کشمیر سے موازنہ بلا جواز ہے۔وزیراعظم کے مشیر برائے امورخارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی تحریک مقامی ہے جبکہ جموں و کشمیر میں ہونے والے واقعات کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں۔
انھوں نے دہرایا کہ جموں و کشمیر کے عوام اقوام متحدہ کی قرار دادوں میں کیے گئے وعدوں کے مطابق اپنا حق مانگ رہے ہیں۔سرتاج عزیز نے زور دیا کہ نریندر مودی نے اپنی تقریر میں جموں و کشمیر کی تحریک پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی ہے جس کو طاقت سے دبانے کیلئے ہندوستانی فورسز نے چھرے والی بندوقوں سے 100 سے زائد کشمیری نوجوانوں کو بصارت سے محروم کردیا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.