فوج اور سیا ستدانوں کو مشترکہ طورپرنیشنل ایکشن پلان سے متعلق کارکردگی کاجائزہ لینے کی ضرورت ہے، آفتاب شیرپاوٴ

پیر 15 اگست 2016 23:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 اگست ۔2016ء) پیپلزپارٹی شیرپاوٴگروپ کے سربراہ آفتاب خان شیرپاوٴنے کہاہے کہ آرمی اورسیاسی جماعتوں کومشترکہ طورپرنیشنل ایکشن پلان سے متعلق کارکردگی کاجائزہ لینے کی ضرورت ہے،میڈیارپورٹ کے مطابق آفتاب شیرپاؤ نے کہا ہے کہ اتنا عرصہ گزرنے کے باوجودضرب عضب میں کوئی مثبت نتیجہ نہیں نکلا،تمام صوبوں میں نیشنل ایکشن پلان کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

کوئٹہ میں واقعہ کے بعدایوان میں بیٹھے عوامی نمائندگان کوعوام کے جان ومال کے تحفظ کے حوالے سے اپنی کارکردگی کی جانب دیکھنے کی ضرورت ہے ۔ایک ایساایکشن پلان بنایاجائے جس سے ملک میں تمام شدت پسندعناصرکاقلع قمع ہوسکے ،باشعورعوام آئندہ الیکشن کارکردگی کی بنیادپرووٹ دیں گی ،حکومت کواپنی کارکردگی بہتربناکرعوام کوریلیف دیناہوگا،عوام کاحکومت اسے اعتماداٹھ رہاہے جس کوبحال کرنے کی ضرورت ہے #

متعلقہ عنوان :