قندیل بلوچ قتل کیس؛ پولیس نے مفتی عبد القوی کے دونوں‌موبائل فونز قبضے میں‌لے لیے ۔ ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 16 اگست 2016 12:26

قندیل بلوچ قتل کیس؛ پولیس نے مفتی عبد القوی کے دونوں‌موبائل فونز قبضے ..

ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16اگست 2016ء) : قندیل بلوچ قتل کیس میں پولیس نے مفتی عبد القوی کے دونوں موبائل فونز قبضے میں لے لیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے قندیل بلوچ قتل کیس میں نامزدگی کے بعد مفتی عبدالقوی کے دونوں موبائل فونز اپنے قبضے میں لے لیے ہیں۔

(جاری ہے)

قبضے میں لینے کے بعد پولیس نے موبائل فونز کو فرانزک ٹیسٹ کے لیے لاہور بھجوادیا ہے۔ خیال رہے کہ مفتی عبدالقوی نے اس سے قبل بیان دیا تھا کہ پانی میں گرنے کے سبب ان کا فون کام نہیں کر رہا اور سم بھی بند ہے تاہم ذرائع نے بتایا کہ دراصل مفتی عبدالقوی کے موبائل فونز پولیس کے قبضے میں ہیں اور ان کا فرانزک ٹیسٹ لاہور میں کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :