وطن عزیزپاکستان کے قیام کیلئے دی گئی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے‘ ہمارے بزرگوں ماؤں بہنوں اور جوانوں نے قیام پاکستان کیلئے اپنی جانوں املاک کی قربانیاں دینے سے بھی دریغ نہیں کیا ‘جس کی بدولت ہم آزادی کی فضاؤں میں سانسیں لے رہے ہیں

وزیرتعلیم سکولزوہائرایجوکیشن آزادکشمیر بیرسٹرسیدافتخار گیلانی کا یوم پاکستان کی مناسبت سے منقدہ تقریب سے خطاب

منگل 16 اگست 2016 14:10

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 اگست ۔2016ء) وزیرتعلیم سکولزوہائرایجوکیشن آزادکشمیر بیرسٹرسیدافتخار گیلانی نے کہا کہ وطن عزیزپاکستان کے قیام کے لیئے دی گئی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے ہمارے بزرگوں ماؤں بہنوں اورجوانوں نے قیام پاکستان کے لیئے اپنی جانوں املاک کی قربانیاں دینے سے بھی دریغ نہیں کیا جس کی بدولت ہم آزادی کی فضاؤں میں سانسیں لے رہے ہیں ،آزادی سب سے بڑی نعمت ہے وہ وقت دور نہیں جب ہم سب مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں سے مل کر یوم آزادی منائیں گئے بھارت افواج اورمودی سرکار کی جانب سے کشمیری مظلوم مسلمانوں پر ظلم وبربریت کے پہاڑ توڑ دیئے گئے ہیں پوری قوم اس کی پرزورمذمت کرتے ہوئے اقوام عالم اور اقوم متحدہ سے مطالبہ کرتی ہے بھارت کو دہشت گردملک قراردیتے ہوئے کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق حق خوداریت دلائے تاکہ وہ بھی آزاد سانس لیں سکیں کرفیو کی وجہ سے وہاں پر بچے ،اورمریض بھوکے بیٹھے ہیں اس سے بڑی تاریخ میں بدترین مثال اور کیا ہوگئی ان خیالات کا اظہار وزیرتعلیم سکولزوہائرایجوکیشن آزادکشمیر بیرسٹرسیدافتخار گیلانی نے ہٹیاں بالا میں سٹی سمارٹ سکول میں یوم پاکستان کی مناسبت سے منعقدہ پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ تقریب سے ممبراسمبلی ڈاکٹرمصطفے بشیر،سابق امیدواراسمبلی صاحبزادہ اشفاق ظفر،ایم ڈی سٹی سمارٹ داکٹرقاضی ذوالفقار،ڈی سی سرادروحید،صدرمسلم لیگ(ن)فریدخان،پرنسپل ادارہ سیدنورمحمدشاہ ،ودیگر نے بھی خطاب کیا اس دوران بچوں نے رنگا رنگ پروگرامات پیش کیئے اور یوم پاکستان پر روشنی ڈالی مقررین نے مزید کہا کہ پاکستان ایک اسلامی فلاحی مملکت ہے جس کے قیام اور جڑوں میں ہزاروں افراد کا خون شامل ہے قائدملت قائداعظم محمدعلی جناح نے انتہائی سیاسی بصیرت سے پاکستان کے قیام کا مسئلہ حل کیا اورہمیں رہنے کے لیئے ایک قطعہ ارض مملکت پاکستان دیا ۔

۔

متعلقہ عنوان :