مسلم لیگ ن کے سابق سفارتکار مسعود خان آزاد کشمیر کے نئے صدر منتخب ہو گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 16 اگست 2016 16:34

مسلم لیگ ن کے سابق سفارتکار مسعود خان آزاد کشمیر کے  نئے صدر منتخب ہو ..

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16اگست 2016ء) : مسلم لیگ ن کی جانب سے سابق سفارتکار مسعود خان آزاد کشمیر کے نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صدر آزادکشمیر سردار محمد یعقوب خان کی زیر صدارت آزادکشمیر اسمبلی اور کونسل کے مشترکہ اجلاس میں آزاد ریاست جموں وکشمیر کے نئے صدر کا انتخاب ہوا۔ آزاد کشمیر کے نئے صدر کے انتخاب کے لیے پولنگ صبح 10 سے 3 بجے تک قانون سا زاسمبلی کے لاجنگ ہال میں ہو ئی۔

(جاری ہے)

آزادکشمیر کے صدر کے انتخاب کے لیے مسلم لیگ ن کی جانب سے سابق سفارت کار مسعود خان اور پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے چودھری لطیف اکبرکو نامزد کیا گیا تھا ۔ پولنگ کے دوران مسعود خان کو 42 ووٹ ملے، چوہدری لطیف اکبر نے 6 ووٹ حاصل کئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس اور پی ٹی آئی نے صدر آزادکشمیر کے انتخاب کا بائیکاٹ کیا۔ مسعود خان اس سے قبل سفارتکار کے طور پر اپنے فرائض انجام دینے کے ساتھ ساتھ اہم حکومتی عہدوں پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :