نادرا نے انٹر نیٹ کے ذریعے ووٹ ڈالنے کے عمل کو ممکن قرار دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 16 اگست 2016 16:47

نادرا نے انٹر نیٹ کے ذریعے ووٹ ڈالنے کے عمل کو ممکن قرار دے دیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16اگست 2016ء) : نادرا نے انٹر نیٹ کے ذریعے ووٹ ڈالنے کے عمل کو ممکن قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے بیرون ملک مقیم 80 لاکھ پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سب سے پہلی رجسٹریشن کی جائے گی۔

(جاری ہے)

نادرا حکام کے مطابق ایک سال میں 40 ہزار سمندر پار پاکستانیوں کی رجسٹریشن مکمل ہو سکے گی۔

زاہد حامد نے بتایا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے بائیومیٹرک فنگر پرنٹس لیکر کوڈ فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوڈ کے ذریعے فراہم کردہ نمبر ہی سے ووٹ کاسٹ کیا جائے گا۔ کمیٹی نے ووٹ رجسٹریشن اور الیکشن آپریشن نادرا کے حوالے کرنے پر اتفاق بھی کیا۔ نادرا حکام دو ہفتے میں رجسٹریشن سے متعلق تفصیلات کمیٹی کو فراہم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :