لاکھوں نمبر پلیٹیں رد ، گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں والے پولیس کے رحم و کرم پر۔سرکاری تختی کے بغیر قید ، جرمانے ہونگے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 16 اگست 2016 22:25

لاکھوں نمبر پلیٹیں رد ، گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں والے پولیس کے رحم و ..

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 16اگست۔2016ء) پنجاب حکومت نے ایک سرکاری بیان سے لاکھوں نمبر پلیٹیں رد کردی ہیں اور فوری طور پر صرف سرکار کی جاری کی جانے والی نمبر پلیٹیں استعمال کرنے کا حکم دیدیا ہے اور اس کی ڈیڈ لائن بھی نہیں گئی جبکہ حکومتِ پنجاب کے پاس فوری طور پر اتنی نمبر پلیٹیں تیار اور جاری کرنے کی استعداد نہیں ہے۔

منگل کی شب محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی طرف سے جاری کیے جانے والے ہینڈ آو¿ٹ میں سرکار کی طرف سے جاری کی جانے والی نمبر پلیٹوں کے سوا باقی تمام نمبر پلیٹیں جعلی اور مشکوک قراردیدی گئی ہیں اور ساتھ ہی یہ بھی اعلان کیا ہے کہ جعلی نمبر پلیٹیں بنانے اور لگانے والوں کیخلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ یہاں یہ امر ہے کہ بڑی تعداد میں محکمہ کے پاس نئی نمبر پلیٹوں کا اجرا زیرِ التوا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت کے ہینڈ آو¿ٹ کے مطابق پنجاب میں جعلی نمبرپلیٹ بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن شروع کر دیا گیا ہے۔ صوبائی موٹر وہیکل ترمیمی آرڈیننس کے تحت محکمہ ایکسائز کی جاری کردہ نمبر پلیٹوں کے علاوہ دیگر تمام نمبر پلیٹوں کو غلط تصور کیا جائے گا۔ ترمیمی آرڈی نینس کے مطابق غیرسرکاری اور جعلی نمبر پلیٹوں کی تیاری سنگین جرم ہے۔

غیرمجاز نمبر پلیٹیں بنانے والوں کو ایک سال تک قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی جا سکے گی۔ جبکہ جعلی نمبر پلیٹ تیار کرنے والے کو 2سال قید اور 2لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی جا سکتی ہے۔ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول کی جانب سے حکومت کی جاری کردہ نمبر پلیٹ کی خصوصیات کا تعین بھی کر دیا گیا ہے۔ ایلومینیم سے تیار کردہ نمبر پلیٹوں پر لیزرپرنٹڈ سیریل نمبر درج ہو گی اور30ڈگری زاویے پر پنجاب گورنمنٹ کا لوگو واضح طور پر دیکھا جا سکے گا۔

عالمی ادارہ معیارات کے سٹینڈرڈ کے مطابق نئی نمبر پلیٹیں روشنی کو منعکس کریں گی۔ اس ضمن میں یہ امر قابل ذکر ہے کہ وہ گاڑی مالکان جو نمبر پلیٹ کی فیس جمع کروانے کے باوجود نمبر پلیٹ سے محروم ہیں وہ متعلقہ رجسٹریشن اتھارٹی آفس یا سرکاری ویب سائٹ www.excise-punjab.gov.pk کے ذریعے نمبر پلیٹ کے حصول میں معاونت حاصل کر سکتے ہیں۔ عوام کی سہولت کے لئے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی خصوصی ہیلپ لائن 0800-08786 پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :