وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام انوشہ رحمان کی زیر صدارت یو ایس ایف سی او کے 46ویں بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس

کمپنی کی طرف سے پاکستان بھر میں خدمات کی فراہمی اورخدمات کی فراہمی نہ رکھنے والے علاقوں میں ٹیلی کمیونیکیشن کی ترقی بارے تبادلہ خیال

منگل 16 اگست 2016 22:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اگست ۔2016ء) یونیورسل سروس فنڈ کمپنی (یو ایس ایف سی او) کے 46ویں بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس منگل 16اگست کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ہوا جس کی صدارت یوایس ایف کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی چیئرپرسن اور وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام انوشہ رحمان خان نے کی۔ اجلاس میں یوایس ایف کمپنی کی طرف سے پاکستان بھر میں خدمات کی فراہمی اور خدمات کی فراہمی نہ رکھنے والے علاقوں میں ٹیلی کمیونیکیشن کی ترقی بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔

بورڈ آف ڈائریکٹر ز نے ٹیلی سینٹرز، سمال لاٹس، ابتدائی طورپر اسلام آباد دارالحکومت کی انتظامیہ کے تحت چلنے والے 100گرلز سکولوں میں کمپیوٹر لیبز کے قیام سمیت یو ایس ائف کمپنی کے آئندہ آنے والے اہم منصوبوں پر غوروخوض بھی کیاگیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پائیدار ترقی کیلئے یو ایس ایف کمپنی کی طرف سے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں 3جی سروسز کی فراہمی کیلئے براڈبینڈ کے آغاز پر بھی غورکیا گیا۔

اجلاس میں بورڈ کے دیگر ممبران سمیت سیکرٹری وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی رضوان بشیر خان ، ممبر ٹیلی کام مدثر حسین، چیئرمین پی ٹی اے ڈاکٹر اسماعیل شاہ پاکستان آئی ایس پیز کے وائس پریذیڈنٹ اظفر منظور چیئرمین سی اے اوپی کو کب اقبال اور یو ایس ایف کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افسر فیصل ستار نے بھی شرکت کی۔