پوکیمون گو کی وجہ سے ایک نئی صنعت پوکیٹورازم فروغ پا رہی ہے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 17 اگست 2016 00:37

پوکیمون گو  کی وجہ سے ایک نئی صنعت پوکیٹورازم فروغ پا رہی ہے

دوسرے ملکوں کی طرح سپین میں بھی پوکیمون گو کی آمد کے ساتھ ہی اس کا پاگل پن شروع ہو گیا۔ اس پاگل پن کو منافع میں بدلنے کے لیے سپین کی ٹریولنگ ایجنسیوں نے پوکیمون پکڑنے کےلیے نئی سروس متعارف کرادی۔ پوکیٹورازم کے نام سے مشہور ہونے والی یہ صنعت دوسرے ملکوں میں بھی پھیل چکی ہے۔
جنوبی سپین کے شہر غرناطہ کی ایک ٹریولنگ کمپنی، جونیئر ٹریول، نے پوکیمون گو کھیلنے والو سے ں درخواستیں طلب کی ہے۔

(جاری ہے)


کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ پوکیمون پکڑنے والوں کے لیے گروپ ٹور کا بندوبست کرے گی۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اس گروپ ٹور کے لیے درخوست دینے والے کھلاڑیوں کاگیم کے 20 ویں لیول پر ہونا ضروری ہے۔ کمپنی کو اس وقت 2000درخواستیں مل چکی ہیں۔کمپنی کھلاڑیوں کو جنوبی چین کے شہروں، ویلنسیا، بارسلونا اور میڈرڈ میں پوکیمون پکڑنے میں مدد کرے گی۔کمپنی کھلاڑی سے اس گروپ ٹور شرکت کا 43یورو وصول کرے گی۔
کمپنی کے منیجر انتونیو باراگان کےمطابق کمپنی کو ہر منٹ میں 3 سے 4 درخواستیں ملتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :