تعلیمی اداروں کی سکیورٹی فول پروف بنانے کے لیے کومبنگ آپریشن کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 17 اگست 2016 12:48

تعلیمی اداروں کی سکیورٹی فول پروف بنانے کے لیے کومبنگ آپریشن کا فیصلہ

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17اگست 2016ء): موسم گرما کی تعطیلات کے بعد پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے پھر سے کھول دئے گئے ہیں۔ پنجاب بھر میں اسکولوں سمیت تمام تر تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے محکمہ داخلہ کی جانب سے کومبنگ آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اس ضمن میں محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے تمام اداروں اور ایجنسیز کو ہنگامی خط ارسال کر دیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق کومبنگ آپریشن اے پلس اور اے کیٹگری کے اسکولوں کے قریب کیا جائے گا جس سے تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے میں مدد ملے گی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل محکمہ تعلیم نے بھی اسکولوں کو سکیورٹی مزید بہتر کرنے کے لیے خصوصی سکیورٹی ہدایات جاری کی تھیں۔