اپوزیشن راہنماوں کی اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات‘ ٹی او آرز کے حوالے سے ضمانت مانگ لی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 17 اگست 2016 14:37

اپوزیشن راہنماوں کی اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات‘ ٹی او آرز کے حوالے ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17اگست۔2016ء) اپوزیشن رہنماو¿ں نے اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات کی اور ٹی او آرز کے حوالے سے ضمانت مانگ لی۔اپوزیشن راہنماوں کا سپیکر ایاز صادق سے کہنا تھا آپ ضمانت دیں کہ حکومت ٹی او آرز پر لچک دکھائے گی۔ اپوزیشن نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ٹی او آر کمیٹی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ مشاورت سے ہو گا۔

اپوزیشن کا مزید کہنا تھا کہ احتساب وزیراعظم اور ان کے خاندان سے شروع ہونا چاہیے۔اس سے پہلے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے اعلان کیا تھا کہ اعتزاز احسن اور ایاز صادق کی ملاقات کے بعد آئندہ کی حکمت عملی طے کریں گے۔ دریں اثناءاپوزیشن راہنما اعتزاز احسن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت لچک دکھاچکے ، جو موقف تھا اسی پر قائم ہیں ، احتساب وزیراعظم سے شروع ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

اعتزاز احسن کا کہناتھاکہ اپوزیشن جماعتوں نے ٹی او آرز کمیٹی میں شرکت نا کرنے کا فیصلہ کیا تھا، اسپیکر قومی اسمبلی نے ٹی او آرز کمیٹی کے حوالے سے ملاقات کی دعوت دی ہے، ٹی او آر کمیٹی میں شرکت کے فیصلے پر نظر ثانی کیلئے اپوزیشن آج مشاورت کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کا تجویز کردہ انکوائری ایکٹ قبول نہیں، اس سے پاناما کی تحقیقات نہیں ہو سکتی، حکومت نے انکوائری ایکٹ 1956 ءمیں صرف ایک شق کا اضافہ کیا ہے، اپوزیشن کی ٹی او آر کمیٹی کا اجلاس اسپیکر کی ٹی او آر کمیٹی سے ملاقات پر غور کے لئے بلایا گیا ہے۔

اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حکومت کا تجویز کردہ انکوائری ایکٹ قبول نہیں کریں گے، حکومت کا انکوائری ایکٹ بے ضرر اور فضول ہے، اپوزیشن جماعتوں نے ٹی او آرز کمیٹی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے ٹی او آرز کمیٹی کے حوالے سے ملاقات کی دعوت دی ہے، ٹی او آر کمیٹی میں شرکت کے فیصلے پر نظر ثانی کیلئے اپوزیشن آج مشاورت کرے گی۔