وفاقی حکومت کی جانب سے ریلیز کردہ میڈیکل اینڈڈینٹل کالجوں کو قواعد وضوابط کے مطابق تسلیم کیاجائیگا،پی ایم ڈی سی

بدھ 17 اگست 2016 16:21

اسلام آباد ۔ 17 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 اگست۔2016ء) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے فیصلہ کیاہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ریلیز کردہ میڈیکل اینڈڈینٹل کالجوں کو قواعد وضوابط کے مطابق تسلیم کیاجائیگا۔ کونسل کے ایک آفسر نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے 15 نئی درخواستوں پر پیش رفت کیلئے کہاہے جبکہ سرکاری اور نجی میڈیکل کالجوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ سالانہ سیٹوں میں اضافہ کریں، پی ایم ڈی سی انسپکشن کے بعد اس کا بغور جائزہ لے گی۔

میڈیکل کالجوں میں وتیم ڈینٹل کالج راولپنڈی، بختاور امین میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ملتان، ہا ئٹیک انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ٹیکسلا، رانی انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس سرگودھا ، نارتھ ویسٹ سکول آف میڈیسن پشاور ، سی ایم ایچ کھاریاں، میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لورالائی بلوچستان ، تربت میڈیکل کالج تربت، خضدار میڈیکل کالج کیچ ، کالج آف ڈسپنسری پشاور اور نوشہرہ میڈیکل کالج شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پی ایم ڈی سی میڈیکل و ڈینٹل کالجوں کی جانب سے زائد داخلوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا۔ انہوں نے کہاکہ وزیر برائے مملکت نیشنل ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ پی ایم ڈی سی کے تشخص میں اضافہ کیلئے مکمل حمایت کا اظہار کررہی ہیں جنہوں نے تمام بین الاقوامی میڈیکل اینڈ ڈینٹل آرگنائزیشنز کے ساتھ کونسل کے اچھے تعلقات کے فروغ کیلئے بھی اپنے تعاون کا یقین دلایاہے۔