مانجھی پور، تیز رفتار موٹر سائیکل چلانے سے کم عمر لڑکوں کے حادثات میں خطر ناک حد تک اضافہ

بدھ 17 اگست 2016 16:59

مانجھی پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 اگست ۔2016ء ) تیز رفتار موٹر سائیکل چلانے کی وجہ سے کم عمر لڑکوں کے حادثات میں خطر ناک حد تک اضافہ ،جس کی وجہ سے کئی جانیں ضائع ہونے کاخدشہ رپورٹ کے مطابق چائنہ کمپنی کی جانب سے جب سے پاکستان میں موٹر سائیکل آنا شروع ہوئی اور کم قیمت پر ملنے لگیں تو لوگوں نے بائیسکل چھوڑ کر سستی ترین چائنہ موٹر سائیکل خرید لیں ہیں جس کی وجہ سے موٹر سائیکلیں عام ہو گئیں ہیں اور ہر گھر میں چائنہ موٹر سائیکل پائی جاتی ہے ہر گھر میں ہونے کی وجہ سے کم عمر لڑکوں کے چلانے کا رجحان عام ہو گیا حتی ٰ کہ وہ کم عمر لڑکے بھی موٹر سائیکل چلاتے ہوئے عام دیکھے جاتے ہیں جن کے پاؤں زمین پر بھی نہیں پہنچ پاتے ہیں اس صورتحال میں وہ کم عمر لڑکے موٹر سائیکل کو تیز رفتار چلانے سے بھی گریز نہیں کرتے ہیں اس کے علاوہ کم عمر لڑکے موٹر سائیکل چلانے والے والدین معتدد بار حادثات پیش آنے کے باوجود اُن کو روکتے نہیں ہیں اگر ہی صورتحال برقرار رہی تو حادثات میں کمی کی بجائے اضافہ ہو گا اس کے علاوہ کم عمر لڑکے گلی کو چوں اور بازاروں میں بھی رفتار میں کمی نہیں کرتے ہیں اس کے علاوہ مچلے نوجوان رش اور دیگر پبلک مقامات پر ریس لگاتے ہیں یاتو وہ خود خطر نال حادثے کا شکار ہوجاتے یا جس سے ٹکراتے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ والدین کو چائیے کہ کم عمر لڑکوں کو خطر ناک سواری موٹر سائیکل نہ چلانے دیں اس کے علاوہ پولیس اور انتظامیہ کم عمر لڑکوں کی موٹر سائیکل چلانے پر پابند ی عائد کریں ۔

متعلقہ عنوان :