وزیراعظم کا بی ڈی ایس اہلکا رپنھل خان کی بارودی سرنگ دھماکے میں شہادت پر افسوس کا اظہار

بدھ 17 اگست 2016 22:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 اگست ۔2016ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے بم ڈسپوزل سکواڈ ( بی ڈی ایس) کے اہلکا رپنھل خان کی بارودی سرنگ دھماکے میں شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دھرتی کے بہادر بیٹے پنھل خان اپنے فرض کی ادائیگی کے دوران شہید ہوئے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزیراعظم نے جی ڈی ایس اہلکار پنھل خان کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ دھرتی کے بہادر بیٹے پنہل خان اپنے فرض کی ادائیگی کے دوران شہید ہوئے ، وہ ایک عظیم سپوت تھے ، خدا پنھل خان کو جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ واضح رہے کہ پنھل خان جعفر آباد میں بم کو ناکارہ بناتے ہوئے شہید ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :