وزیراعظم کی جونئیر ورلڈسکواش چیمپئن شپ جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد

جونیئر کھلاڑی عالمی سطح پر اعلیٰ کارکردگی دکھا رہے ہیں ،امید ہے کہ جیت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا ، نوازشریف

بدھ 17 اگست 2016 22:55

وزیراعظم کی جونئیر ورلڈسکواش چیمپئن شپ جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 اگست ۔2016ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے جونئیر ورلڈسکواش چیمپئن شپ جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خوشی ہوئی کہ جونیئر کھلاڑی عالمی سطح پر اعلیٰ کارکردگی دکھا رہے ہیں ،امید ہے کہ جیت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزیراعظم نوازشریف نے جونیئر ورلڈسکواش چیمپئن شپ جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی ، اس موقع پر اپنے پیٖغام میں وزیراعظم نے کہا کہ خوشی ہوئی کہ جونیئر کھلاڑی عالمی سطح پر اعلیٰ کارکردگی دکھا رہے ہیں امید ہے جیت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ کھلاڑی سخت محنت سے سکواش میں کھویا ہوا مقام واپس لائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :