Live Updates

اپوزیشن صرف پانامہ لیکس تحقیقات کے لئے ضابطہ کار بنانا چاہتی ہے مگر پانامہ پیپرز میں وزیراعظم نوازشریف کا نام نہیں ، اپوزیشن صرف وزیراعظم کے لئے قانون بنانا چاہتی ہے اور کسی کے لئے نہیں، عمران خان نے اپنی ریلی میں پھر حکومت ہٹانے کا دعویٰ کیا ہے ،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیزکی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

بدھ 17 اگست 2016 22:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 اگست ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ اپوزیشن صرف پانامہ لیکس تحقیقات کے لئے ضابطہ کار بنانا چاہتی ہے ،مگر پانامہ پیپرز میں وزیراعظم نوازشریف کا نام نہیں ہے اور اپوزیشن صرف وزیراعظم کے لئے قانون بنانا چاہتی ہے اور کسی کے لئے نہیں، عمران خان نے اپنی ریلی میں پھر حکومت ہٹانے کا دعویٰ کیا ہے ۔

وہ بدھ کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن صرف پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لئے ٹی اوآرز بنانا چاہتی ہے اور صرف وزیراعظم کی تحقیقات کے لئے قانون بنانا چاہتی ہے مگر وزیراعظم کا پانامہ لیکس میں نام نہیں ہے ۔دانیال عزیز نے کہا کہ اپوزیشن کو مل بیٹھ کر سب لوگوں کے احتساب کے لئے قانون بنانے کی دعوت دیتے ہیں ،یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ اپوزیشن جماعتیں حقیقی احتساب نہیں کرنا چاہتیں ،وہ پانامہ لیکس پر صرف سیاست چمکا رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اپنی آئندہ ریلی میں عمران خان نے پھر سے حکومت ہٹانے کا دعویٰ کیا ہے دیکھتے ہیں اب وہ اپنے دعوے کو پورا کرنے میں کس حد تک کامیاب ہوتے ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات