کوشش ہے سندھ کو صحیح سمت میں گامزن کردوں،وزیر اعلیٰ سندھ

بدھ 17 اگست 2016 23:12

حیدر آباد ۔ 17 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 اگست ۔2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میری کوشش ہے کہ میں سندھ کو صحیح سمت میں گامزن کردوں تاکہ میرے بعد آنے والے وزیر اعلیٰ بھی اچھے اقدامات کو ریورس نہ کر سکیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں چیزوں کو راتو رات ٹھیک کرنے کا دعویٰ نہیں کرتا مگر یہ ضرور یقین دلاتا ہوں کہ لوگوں کو بہتری نظر آئی گی وہ حیدرآباد کے دورے کے دوران شہبازہال شہباز بلڈنگ میں ایوان صنعت و تجارت حیدرآباد کے ایک وفد سے ملاقات کر رہے تھے وزیر اعلیٰ سندھ نے وفد کی جانب سے حیدرآباد میں دوبارہ تجاوزات قائم ہونے کی شکایت کی تائید کرتے ہوئے ڈویژنل کمشنر حیدرآباد کوہدایت کی کہ حیدرآباد سے فوری طور پر تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :