وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے حیدرآباد کے ادبا ، دانشورو اور شعرا کے وفد کی بھی ملاقات

بدھ 17 اگست 2016 23:13

حیدر آباد ۔ 17 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 اگست ۔2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے حیدرآباد کے ادبا ، دانشورو اور شعرا کے وفد سے بھی ملاقات کی ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ نے وفد کو کہا کہ وہ تنہا مسائل کو حل نہیں کر سکتے اور اس کے لیے لوگوں کے تعاون کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں انفرادی مسائل سے ہٹ کر اجتماعی مسائل پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے انہوں نے وفد کی جانب سے مدرسہ اصلاحات کی نشاندہی کرنے پر وفد کو یقین دلایا کہ وہ بہت جلد مدرسہ اصلاحات کے بل پر کابینہ میں غور کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

وفد میں تاج جویو ، نصیر مرزا ، جامی چانڈیو ، قاضی جاوید ، محسن جویو، عنایت بلوچ ، شبنم گل ، ڈاکٹر رخسانہ ، عشرت علی خان ، ڈاکٹر اسحاق سمیجو ، مرزا سلیم بیگ اور دیگر بھی شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :