وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے کاشتکاروں کے وفد کی ملاقات

بدھ 17 اگست 2016 23:13

حیدر آباد ۔ 17 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 اگست ۔2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے کاشتکاروں کے وفد نے ملاقات کی، وفد کی جانب سے واٹر کورسز پکا کرنے ، ایگریکلچر انکم ٹیکس اور دیگر مسائل کی نشاندہی کی گئی جس پر وزیر اعلیٰ سندھ نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ کاشتکاروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے معاون خصوصی برائے آبپاشی ، وزیر زراعت ، وزیر لائیو اسٹاک اور وزیر ریونیو کو ہدایت کریں گے کہ وہ مشترکہ طور پر کاشتکاروں کے ساتھ ماہانہ اجلاس منعقد کریں اور اس کے منٹس انہیں ارسال کریں ۔وفد میں مجید نظامانی اور دیگر کاشتکارشامل تھے۔

متعلقہ عنوان :