ملک کے 7 کروڑ افراد کے بارے میں معلوم نہ ہونا ایک بہت بڑا اسکینڈل ہے، مسئلے کو حل کرنے کے لیے معمول کے مطابق مردم شماری کروانی چاہیے۔تحریک انصاف
میاں محمد ندیم جمعرات 18 اگست 2016 11:04
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18اگست۔2016ء) پاکستان تحریکِ انصاف کے سنیئر رہنما شفقت محمود نے کہا ہے کہ ملک کے 7 کروڑ افراد کے بارے میں معلوم نہ ہونا ایک بہت بڑا اسکینڈل ہے، لہذا اب ہمیں اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے معمول کے مطابق مردم شماری کروانی چاہیے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ اگرچہ فوج اس وقت مصروف ہے، لیکن مردم شماری نہ ہونے کی کچھ سیاسی وجوہات بھی ہیں، کیونکہ مردم شماری سے انتخابی نشستیں بھی تبدیل ہوجاتی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ملک کی کل آبادی کا موجودہ اعداد و شمار 19 کروڑ 60 لاکھ بھی معلوم نہیں کہ درست ہے یا غلط، کیونکہ 1998 میں جو مردم شماری ہوئی اس کے بعد سے حکومت نے خود سے عداد و شمار تیار کرنے شروع کردیے تھے۔(جاری ہے)
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ یہ ایک ریاضیاتی اعداد و شمار ہیں جن کی کوئی حقیقت نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جب آپ کو 7 کروڑ افراد کی تفصیلات کا علم ہی نہیں تو ہم کون سی غربت کی بات کرتے ہیں، لہذا اس کا مطلب یہ کہ حکومت کو ملک میں غربت کا بھی انداز نہیں ہے۔
شفقت محمود نے کہا کہ جب حکومت کو 7 کروڑ آبادی کا پتہ نہیں تو 7 کروڑ ووٹ بھی ریجسٹرڈ نہیں ہوئے اور جو حلقہ بندیاں کی گئیں وہ بھی غلط ہیں۔اس سوال پر کہ کیا آپ اس مسئلے کو قومی اسمبلی میں اٹھائیں گے ؟ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا وہ پہلے ہی ایوان میں اس پر بات کرچکے ہیں اور آبادی کے مسئلے کا واحد حل مردم شماری ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ روز سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اور ریونیو کو بتایا گیا تھا کہ حکومتی ایجنسیوں اور اداروں کے پاس ملک کے 7 کروڑ عوام کا کوئی ریکارڈ ہی موجود نہیں ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.