Live Updates

مارشل لا کو دعوت دینے پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو جسٹس پارٹی نے لیگل نوٹس بھجوا دیا

جمعرات 18 اگست 2016 14:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 اگست ۔2016ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو جسٹس پارٹی کی جانب سے لیگل نوٹس بھجوا دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

جسٹس پارٹی کے سربراہ منصف اعوان نے لیگل نوٹس میں کہا کہ عمران خان کا مارشل لا کو دعوت دینا جمہوری حکومت کے خلاف سازش کے مترداف ہے اور آئین کے تحت یہ جرم ہے اس لیے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان مارشل لا کو دعوت دینے کے بیان پر سات دنوں میں قوم سے معافی مانگیں ۔ لیگل نوٹس میں واضح کیا کہ اگر عمران خان نے سات دنوں میں مارشل لا کے بارے میں اپنے بیان پر معافی نہ مانگیں تو ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات