یوتھ ونگ کے جوان اپنے قائد کے دست و بازو اور تحریک قصاص و سا لمیت پاکستان کا ہر اول دستہ ہیں،ر مظہر علوی

جمعرات 18 اگست 2016 22:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 اگست ۔2016ء ) پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے مرکزی صدر مظہر علوی نے کہا ہے کہ،یوتھ ونگ کے جوان اپنے قائد کے دست و بازو اور تحریک قصاص و سا لمیت پاکستان کا ہر اول دستہ ہیں، پنجاب میں بچوں کے اغوا کی بڑھتی ہوئی وارداتیں حکومتی بے حسی ،نااہلی، اورعدم دلچسپی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اے پی ایس جیسے دلخراش سانحا ت ہمارے بچوں کا حوصلہ نہیں توڑ سکے مگر اغوا کی وارداتوں نے والدین اور بچوں کو خوفزدہ کر دیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ عوامی تحریک کی تحریک قصاص و سالمیت پاکستان عوام کو انکے آئینی حقوق اور پاکستان کو دنیا میں کھویا ہوا مقام دلانے کے لئے ہے ۔، حکمرانوں کے جرائم اور مظالم بے نقاب ہوچکے،دنیا کی کوئی طاقت حکمرانوں کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قصاص سے نہیں بچا سکے گی، حکمرانوں کی نا اہلی اور گرفت کیلئے انصاف کے آئینی اداروں میں بھی جدو جہد جاری ہے، اور سڑکوں پر بھی دما دم مست قلندر رہے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر یوتھ ونگ کے سیکرٹری جنرل منصورقاسم،چوہدری علی رضانت،سیدقمر گردیزی،عمرقریشی،وسیم خٹک،جاوید مصطفوی،حمزہ بٹ،سلیم رشیدعالم،فرقان یوسف، حمزہ بٹ،جاوید قریشی،راجہ یاسر،سلیم عالم،قاضی مجیب،راجہ شہباز،شاکر مغیر،ثناء اﷲ،امین الرحمن،تیمور حسین،کامران کیانی،حافظ سہیل،اویس خلیل اور دیگر عہدیداران و کارکنان بھی موجود تھے ۔

انہوں نے کہاکہ ،28اگست راولپنڈی کے احتجاج میں حکومتی مظالم کا شکار غریب عوام،لوڈ شیڈنگ کے ستائے مزدور اور حکمرانوں کے امتیازی سلوک کا نشانہ ،کلرک ،نرسز ،اساتذہ،ڈاکٹرز بھی شریک ہوں گے،جس کی دعوت کے لئے پروگرام ترتیب دیا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کے لئے شرم سے ڈوب مرنے کامقام ہے کہ دور جدید میں پاکستانی حکمرانوں کی حالت یہ ہے کہ اپنے ملک کے 7کروڑ شہریوں کا ریکارڈ ہی موجود نہیں ہے،دنیا چاند پر اور ہمار ے بعد آزاد ہونے والے ممالک نہ جانے ترقی کی کون کون سی منازل طے کرچکے ،مگر ہمارا ملک نااہل بزدل اور مفاد پرست قیادت کے باعث تنزلی کی طرف گامزن ہے ۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کی نا اہلیوں کی داستان کراچی سے خیبر تک پھیلی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آل شریف کے طویل اقتدار میں دہشتگردی ،کرپشن اور عدم تحفظ کے خوف نے فروغ پایا ۔

متعلقہ عنوان :