Live Updates

امریکہ کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کا بے دریغ استعمال تشویشناک ، سدباب پر غور کررہے ہیں، امریکہ ہاتھ کھینچے گا تو ہمارے پاس بھی متبادل کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ، افغان سرحد پر اپنی زمینی حدود میں چیک پوسٹ بنائیں گے ، افغان مہاجرین وطن واپس چلے جائیں تو اس کے بعد دہشتگردوں کی پناہ گاہوں پر ہم سے جواب لیں ، عمران خان کی اب لائن رہی ہے نہ لینتھ ،وہ فیصلہ کرنے کی صلاحیت بھی کھو چکے ہیں، بھارت ایک طرف پاکستان میں مداخلت ، دوسری طرف مذاکرات پر آمادگی ظاہر کررہا ہے،پاک بھارت مذاکرات سے زیادہ امیدیں وابستہ نہیں کی جاسکتیں

وزیر دفاع خواجہ آصف کانجی ٹی وی چینل کو انٹرویو

جمعرات 18 اگست 2016 22:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 اگست ۔2016ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے پاکستان کی فضائی حدود کے بے دریغ استعمال کا سدباب کرنے پر بھی غور کیا جارہاہے، افغان بارڈر پر اپنی زمینی حدود کے اندر چیک پوسٹ بنائیں گے ، افغان مہاجرین وطن واپس چلے جائیں تو اس کے بعد دہشتگردوں کی پناہ گاہوں پر ہم سے جواب لیں ، بھارت ایک طرف پاکستان میں مداخلت کررہا ہے اور دوسری طرف مذاکرات پر آمادگی ظاہر کی جارہی ہے،پاک بھارت مذاکرات سے زیادہ امیدیں وابستہ نہیں کی جاسکتیں، عمران خان کی اب لائن رہی ہے نہ لینتھ رہی ہے ،وہ تو فیصلہ کرنے کی صلاحیت بھی کھو چکے ہیں ۔

وہ جمعرات کو نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں وزیر دفاع نے کہا کہ پاک بھارت مذاکرات سے زیادہ امیدیں وابستہ نہیں کی جاسکتیں کیونکہ بھارت ایک طرف مذاکرات کی بات کر رہا ہے اور دوسری طرف پاکستان میں مداخلت کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

خوآجہ آصف نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے پاکستان کی فضائی حدود کا بے دریغ استعمال تشویشناک بات ہے حکومت اس کے سدباب پر بھی غور کر رہی ہے،امریکہ سے ہمارا بہت پرانا تعلق ہے اگر امریکہ کی طرف سے ہاتھ کھینچ لیا جائے گا تو ہمارے پاس بھی اس کا متبادل تلاش کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ افغان بارڈر پر اپنی زمینی حدود میں چیک پوسٹ بنائیں گے ، افغان مہاجرین اپنے وطن واپس چلے جائیں تو اس کے بعد دہشتگردوں کی پناہ گاہوں پر ہم سے جواب لیں ۔ انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کے بچے یہاں فوج میں بھرتی ہو گئے تھے ، عمران خان سے متعلق سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ کپتان کی اب لائن رہی نہ لینتھ یہ مکمل تاریخ ہو چکا ہے ۔

صحیح وقت پر صحیح فیصلہ کر تو دور کی بات ہے عمران خان تو فیصلہ کرنے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتا، این اے 110ہر عدالت ہی فیصلہ کرے گی ، ساڑھے تین سال سے اپنی وکٹ پر کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا ، اب عمران کی اپنی وکٹیں اڑیں گی ۔انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس پر تیسرے دن کہا تھا کہ یہ کوئی ایشو نہیں ہے ، ہم 2018کے الیکشن سے پہلے لوڈ شیڈنگ ختم کر دیں گے ۔خواجہ آصف نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار وزیراعظم اپوزیشن کو ایوان میں واپس لائے ہیں ، میں سیاسی کارکن ہوں اور سیاست میں کبھی دروازے بند نہیں کئے جاتے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات