ملک بھر کے شادی ہالز میں بلنگ پر ایڈوانس سیلز ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ۔ ذرائع

ڈرائی کلینرز سے بھی ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، فہرستیں‌تیار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 19 اگست 2016 12:13

ملک بھر کے شادی ہالز میں بلنگ پر ایڈوانس سیلز ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ۔ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19اگست 2016ء) : ملک بھر میں شادی ہالز کی ایڈوانس بکنگ پر سیلز ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ذرائع نے بتایا کہ اس ضمن میں تمام ریجنل ٹیکس دفاتر کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ڈرائی کلینرز سے بھی ٹیکس وصولی کا فیصلہ کیا ہے۔ زرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں اے کیٹگری کے ڈرائی کلینرز کو ٹیکس ادائیگی کا نوٹس جاری کیا جائے گا۔ جس کے لیے پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ڈرائی کلینرز کی فہرستیں تیار کر لی ہیں۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی ذرائع نے بتایا کہ ہزاروں ڈرائی کلینرز ہیں اور ایک بھی ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :