این اے 110، ایک لاکھ 16 ہزار ووٹوں کی شناخت نہ ہو سکی

نادرا نے 26 پولنگ اسٹیشنز کی فرانزک رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروادی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 19 اگست 2016 12:39

این اے 110، ایک لاکھ 16 ہزار ووٹوں کی شناخت نہ ہو سکی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19اگست 2016ء) : وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کے حقلہ این اے 110 سے متعلق نادرا نے سپریم کورٹ میں فرانزک رپورٹ جمع کروا دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق این اے 110 سے ایک لاکھ 16 ہزار ووٹوں کی شناخت نہیں ہ سکی۔ حلقہ این اے 110 سے محض 48 ہزار ووٹوں کی شناخت ہو سکی۔

(جاری ہے)

نادرا کیجانب سے جمع کروائی گئی فرانزک رپورٹ کے مطابق این اے 110 کے 26 پولنگ اسٹیشنز میں 14 ہزار ووٹوں کی تصدیق نہ ہو سکی ۔ جبکہ 12 ہزار 908 ووٹوں میں سے محج دو ہزار ووٹوں کی تصدیق ہوئی ۔ نادرا کی رپورٹ کے مطابق 502 کاؤنٹر فائلز کو تصدیق کے عمل سے نہیں گزارا جا سکا جبکہ 928کاﺅنٹر فائلز پر شناختی کارڈ ز جعلی نکلے۔198 پولنگ اسٹیشنز پر ایک لاکھ دو ہزار ووٹوں کی شناخت نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :