بلوچستان میں‌کومبنگ آپریشن ، 27 ملکی و غیر ملکی مبینہ دہشتگرد گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 19 اگست 2016 14:31

بلوچستان میں‌کومبنگ آپریشن ، 27 ملکی و غیر ملکی مبینہ دہشتگرد گرفتار

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19اگست 2016ء) : سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف شہروں میں کومبنگ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ ، مستونگ اور کانک میں کیے گئے کومبنگ آپریشن میں 29 ملکی و غیر ملکی مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کومبنگ آپریشن 9 گھنٹے جاری رہا۔ آپریشن کے دوران گولہ بارود اور اسلحہ بھی بر آمد ہوا۔ گرفتار دہشتگردوں میں افغان شہری بھی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ سانحہ کوئٹہ کے بعد ہی سے صوبہ بلوچستان میں کومبنگ آپریشن کے آغاز کا اعلان کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :