آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا پاک افغان بارڈر پر اگلے مورچوں‌کا دورہ۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 19 اگست 2016 16:55

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا پاک افغان بارڈر پر اگلے مورچوں‌کا دورہ۔ ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19اگست 2016ء) : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے خیبر ایجنسی کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاک افغان بارڈر پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو دہشتگردوں کے خلاف وادی تیرہ میں جاری آپریشن پر بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے خیبر ایجنسی میں جاری آپریشن کا جائزہ بھی لیا آرمی چیف نے راجگل کے پہاڑی دروں کی کلئیرنس پر وہاں موجود پاک آرمی کے جوانوں اور افسران کے بلند حوصلے اور ان کی پیشہ روانہ صلاحیتوں کو بھی سراہا۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ قوم اور فوج نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بڑی قیمت ادا کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے تمام سلیپر سیلز ختم کیے جائیں گے۔ انہوں نے ہدایت کی بارڈر پر دہشتگردوں کی نقل و حرکت کو روکنے کے لیےنگرانی کو مزید سخت کیا جائے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے دہشتگردوں کو مکمل طور پر ختم کیا جائے گا۔