سی ٹی ڈی کی کارروائی مبینہ دہشت گرد گرفتار

جمعہ 19 اگست 2016 22:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 اگست ۔2016ء) کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سی ٹی ڈی نے راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے داؤد نامی مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ممنوعہ لٹریچر اور سی ڈییز برآمد کرلیں ۔ گرفتار ہونے والے مبینہ دہشت گرد کا تعلق افغانستان کے صوبہ کنٹر سے بتایاجاتا ہے ۔ گرفتارمبینہ دہشت گرد کو مزید تفتیش کیلئے نا معلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :