آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کی زیر صدارت پولیس کے انتظامی امور کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس

جمعہ 19 اگست 2016 22:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 اگست ۔2016ء ) آئی جی پنجاب پولیس مشتاق احمد سکھیرا کی زیر صدارت پولیس کے انتظامی امور کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں پولیس میں ڈسپلن اینڈ انکوائری سسٹم کو متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پولیس سسٹم کو عوام کے لئے دوستانہ بنانے کے حوالے سے بھی تجاویز پر غور ہوا ۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب پولیس کی جانب سے کرپشن کے خاتمہ کے لئے مزید اقدامات پر زور دیا گیا جبکہ یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ فرنٹ ڈیسک کو مزید موثر بنایا جائے گا تاکہ عام شہری کے مسائل کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو جلد از جلد ختم کیا جاسکے ۔ آئی جی پنجاب پولیس کی جانب سے محکمہ پولیس کے تمام ریکارڈ اور ایف آئی آر کو آن لائن سسٹم میں لانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔اس اجلاس کا بنیادی مقصد پولیس کے نظام میں مکمل شفافیت لانا ہے تاکہ عام شہری کا پولیس پر اعتماد بحال رکھے گی ۔

متعلقہ عنوان :