وزیراعظم نے نوجوانوں کی قرضہ سکیم کی بڑی تعداد میں درخواستوں کو مسترد کرنے کا نوٹس لے لیا

اسٹیٹ بینک درخواستیں مسترد کرنے کا تین دن میں فیکٹ فائنڈنگ آڈٹ کرے،نوازشریف کی ہدایت

جمعہ 19 اگست 2016 23:01

کراچی/ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 اگست ۔2016ء ) وزیراعظم نوازشریف نے نوجوانوں کی قرضہ سکیم کی بڑی تعداد میں درخواستوں کو مسترد کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک درخواستیں مسترد کرنے کا تین دن میں فیکٹ فائنڈنگ آڈٹ کرے ۔جمعہ کو وزیراعظم نوازشریف کی صدارت میں نیشنل بینک ہیڈکوآرٹرز میں اجلاس ہوا جس میں نوجوانوں کے لئے وزیراعظم قرضہ سکیم پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ، وزیراعظم نے نوجوانوں کی قرضہ سکیم کی بڑی تعداد میں درخواستوں کو مسترد کرنے کا نوٹس لے لیا اور کہا کہ اسٹیٹ بینک درخواستیں مسترد کرنے کا تین دن میں فیکٹ فائنڈنگ آڈٹ کرے ۔

اجلاس میں نوجوانو ں کے لئے وزیراعظم قرضہ سسکیم پر تفصیلی بریفنگ دی ۔ وزیراعظم نے نوجوانوں کی قرضہ سکیم کی بڑی تعداد میں درخواستوں کو مسترد کرنے کا نوٹس لے لیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک درخواستیں مسترد کرنے کا تین دن میں فیکٹ فائنڈنگ آڈٹ کرے ۔ درخواستیں مسترد کئے جانے کا ضلع وار تفصیلی ریکارڈ مرتب کیا جائے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں اپنے نوجوانوں میں مایوسی کی بجائے امید پیدا کرنی ہے۔

میاں نوازشریف نے نیشنل بینک کی جانب سے سکیم کے تحت قرضہ فراہمی پر عدم استحکام کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل بینک قرضہ سکیم کے مطلوبہ اہداف حاصل نہیں کر سکا ۔ بینک کی سینئر انتظامیہ سکیم کے لئے تمام توانائیاں بروئے کار لائے کیونکہ سکیم کا مقصد بے روزگار نواجوانوں کو باعزت زندگی بسر کرنے کے قابل بنانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم قرضہ سکیم پر عمل درآمد میں تاخیر برداشت نہیں کر سکتے ، نیشنل بینک چھوٹ اور درمیانے کاروبار کے لئے قرضوں کی فراہمی پر توجہ دے ۔