وزیراعظم کا دورہ کراچی بہت مفید رہا ،میڈیا میں نشر ہونے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے،ترجمان

جمعہ 19 اگست 2016 23:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 اگست ۔2016ء ) ترجمان وزیراعظم ہاؤس نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کا دورہ کراچی بہت مفید رہا ، وزیراعظم کی وزیراعلیٰ سندھ سے تفصیلی اور سیر حاصل گفتگو ہوئی اور وہ پی این فلیٹ ٹینکر کی افتتاحی تقریب میں وزیراعظم کے ساتھ تھے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کووزیراعظم کے دورہ کراچی کے حوالے سے میڈیا کی خبروں پر وضاحت کرتے ہوئے ترجمان وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ کراچی بہت مفید رہا اورمیڈیا میں نشر ہونے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

وزیراعظم کی وزیراعلیٰ سندھ سے تفصیلی اور سیر حاصل گفتگو ہوئی ۔ وزیراعلیٰ سندھ پی این فلیٹ ٹینکر کی افتتاحی تقریب اور شمشیر بحر کی اختتامی تقریب میں وزیراعظم کے ہمراہ تھے ۔دونوں کے درمیان تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :