لاہور سے اغوا 11 سالہ عمیر اسلام آبادسے باز یاب ، تھانہ آئی نائن منتقل

جمعہ 19 اگست 2016 23:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 اگست ۔2016ء ) لاہور سے اغوا ہونے والا گیارہ سالہ عمیر اسلام آباد اور راولپنڈی کے سنگم پر واقع علاقے فیض آباد سے باز یاب ، عمیر کو تھانہ آئی ناین منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

مغوی عمیر نے بتایاکہ اس کو جمعہ کی صبح ہی اغوا کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اغوا کار کھانا کھانے رکے تو بچہ گاڑی سے نکل بھاگا ،پولیس کے مطابق والدین سے بات ہوگئی ہے۔ وہ جلد بچے کو لے لیں گے ۔

متعلقہ عنوان :