خیبر ایجنسی میں فائرنگ سے خاصہ دار فورس کا اہلکار شہید

ہفتہ 20 اگست 2016 13:39

جمرود(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 اگست ۔2016ء ) خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کرتے ہوئے خاصہ دار فورس کے اہلکار کو شہید کردیا اور فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق جاں بحق اہلکار ڈیوٹی ختم کرکے واپس گھر جارہا تھا کہ سخی پل پر گھات لگائے نامعلوم دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں خاصہ دار فورس کا اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ۔