قندیل بلوچ قتل کیس ، ڈرائیور نے ملزمان کو مدد دینے کا اعتراف کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 20 اگست 2016 15:39

قندیل بلوچ قتل کیس ، ڈرائیور نے ملزمان کو مدد دینے کا اعتراف کر لیا

ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20اگست2016ء) : پاکستان ک معروف ماڈل و اداکارہ قندیل بلوچ قتل کیس کی تحقیقات تاحال جاری ہیں۔ قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتار ڈرائیور عبد الباسط کی پولی گرافک ٹیسٹ کی رپورٹ پولیس کو موصول ہو گئی ہے جس میں ڈرائیور نے سچ اُگل دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتار ڈرائیور عبدالباسط نے ملزمان کو فرار ہونے میں مدد دینے کا اعتراف کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل عبد الباسط نے بیان دیا تھا کہ اسے قندیل کے قتل کی منصوبہ بندی سے متعلق علم نہیں تھا تاہم پولی گرافک ٹیسٹ میں ملزم کا سچ کھُل کر سامنے آگیا ہے۔ ڈرائیور نے اپنے بیان میں ملزمان کو نہ صرف فرار ہونے میں مدد کرنے بلکہ خود روپوش ہونے کا بھی اعتراف کیا۔ خیال رہے کہ قندیل بلوچ قتل کیس میں مزید دو ملزمان وسیم اور حق نواز پہلے ہی پولیس کی حراست میں ہیں جبکہ قندیل کے والد کی جانب سے نامزد کیے گئے مفتی عبد القوی کے موبائل فومز بھی فرانزک ٹیسٹ کے لیے بھجوائے جا چکے ہیں جس کے بعد مفتی عبد القوی کو گرفتار کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :