طاہر القادری کرائے کے مولوی ہیں انہیں پیسے دے کر کچھ بھی کروا لیں ،کینیڈا کی شہریت تو چھوڑ نہیں سکتے پاکستان کے لئے جان کیا دیں گے ، طاہرالقادری تحریک قصاص نہیں تحریک مال چلا رہے ہیں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماطلال چوہدری کاطاہر القادری کے خطاب پر ردعمل طاہر القادری کی پاکستان میں کوئی حیثیت نہیں ، ان کا کام صرف ملک کے خلاف سازش کرنا ہے ،یہ رٹی رٹائی تقریریں وہ پہلے بھی کر چکے ہیں ،سینیٹر مشاہد اﷲ

ہفتہ 20 اگست 2016 22:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 اگست ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماطلال چوہدری نے طاہرالقادری کرائے کا مولوی قرار دیتے ہوئے کہا کہ طاہر القادری کرائے کے مولوی ہیں انہیں پیسے دے کر کچھ بھی کروا لیں ،کینیڈا کی شہریت تو چھوڑ نہیں سکتے تو پاکستان کے لئے جان کیا دیں گے ، طاہرالقادری تحریک قصاص نہیں تحریک مال چلا رہے ہیں۔

ہفتہ کو طاہر القادری کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ طاہر القادری کرائے کے مولوی ہیں ان سے پیسے دے کر کچھ بھی کروایا جا سکتا ہے، وہ تحریک قصاص نہیں تحریک مال چلا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ طاہر القادری کینڈا کی شہریت تو چھوڑ نہیں سکتے جان کیا دیں گے ، ایک کینڈین ہمیں پاکستانیت کا سبق نہ دے ، ان کا سیات میں کوئی نام نہیں ہے ،طاہر القادری جب خود ایم این اے تھے تو اس وقت کشمیر کو بھول گئے تھے ۔

(جاری ہے)

طلال چوہدری نے کہا کہ ہم پر پہلے بھی الزامات لگتے رہے ہیں ، ہم جانتے ہیں کہ پاکستان اور پاکسانیوں کا مفاد کیا ہے ، قادری صاحب تحریک مال چلا رہے ہیں جس دن مال ملا چلے جائیں گے ، ان کے اس طرح کے ڈراموں سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔انہوں نے کہا کہ غداری کاالزام لگا نے والوں کوشرم آنی چاہیے، اگست کی میٹنگ کاایجنڈا سب کوپتاہے۔ دریں اثناء طاہر القادری کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے سینیٹر مشاہد اﷲ نے کہا کہ طاہر القادری کی پاکستان میں کوئی حیثیت نہیں ہے ، ان کا کام صرف ملک کے خلاف سازش کرنا ہے ،یہ رٹی رٹائی تقریریں وہ پہلے بھی کر چکے ہیں ۔