کراچی میں بچوں کی اغوا کی وارداتوں کے حوالے سے پھیلائی جانے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں: ڈی جی رینجرز سندھ بلال اکبر

muhammad ali محمد علی ہفتہ 20 اگست 2016 23:44

کراچی میں بچوں کی اغوا کی وارداتوں کے حوالے سے پھیلائی جانے والی خبروں ..

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 اگست ۔2016ء) ڈی جی رینجرز سندھ بلال اکبر کا کہنا ہے کہ کراچی میں بچوں کی اغوا کی وارداتوں کے حوالے سے پھیلائی جانے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے بعد کراچی میں بھی بچوں کے اغوا کی وارداتوں کے حوالے سے افواہوں نے عوام میں شدید خوف و حراس پھیلا رکھا ہے۔ اب اس حوالے سے ڈی جی رینجرز سندھ بلال اکبر کی جانب سے اہم وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے۔ ڈی جی رینجرز کا کہنا ہے کہ ایسی تمام افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ عوام پریشان نہ ہوں اور ایسی افواہوں کو پھیلانے والوں کی اطلاع دیں۔ جبکہ بچوں کو پارکس اور کھیلوں کے میدانوں میں بھیجنے سے مت کترائیں۔

متعلقہ عنوان :