سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 14 جیکب آباد کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی کامیابی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 21 اگست 2016 10:56

سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 14 جیکب آباد کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی ..

جیکب آباد (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 اگست۔2016ء) سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 14 جیکب آباد کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدوار اورنگزیب خان پہنور 10 ہزار ووٹوں کی برتری سے کامیاب قرارپائے ہیں۔ مسلم لیگ( ن) دوسرے جبکہ تحریک انصاف تیسر ے نمبر پر رہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار میر اورنگزیب خان پنہور نے 24084 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی ، مسلم لیگ( ن) کے امیدوار اسلم ابڑو کو 13498 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر اور تحریک انصاف کے میرا راجہ خان جکھرانی نے 8960 ووٹوں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ انتخابات کے نتائج کے بعد پیپلز پارٹی کے کارکن ٹولیوں کی صورت میں فاتح امیدوار کے گھر کے باہر جمع ہوگئے اورفتح کا جشن منایا گیا۔

متعلقہ عنوان :