سول ہسپتال دھماکہ جاں بحق وکیل کے بینک اکاؤنٹ سے رقم دوسرے اکاؤنٹ میں منتقل کر نے والے وارڈ بوائے ساتھیوں سمیت گرفتار
گرفتار ملزم نے 8 اگست کو خودکش حملے میں جاں بحق ہونے والے وکیل کی جیب سے چیک نکالا تھا ملزمان کے خلاف مقدمہ درج غفار نے چیک دیا گرفتار ملزمان محمود خان اور حمید گل نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرلیا
اتوار 21 اگست 2016 13:31
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اگست - 2016ء) سول ہسپتال خودکش حملے میں جاں بحق ہونے والے ایڈووکیٹ عین الدین کے بینک اکاوٴنٹ سے رقم دوسرے اکاوٴنٹ میں منتقل کرنے والے وارڈ بوائے کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔بروری پولیس کے مطابق ایڈووکیٹ عین الدین کے بھائی کی شکایت پر کوئٹہ کے سرکاری ہسپتال کے وارڈ بوائے غفار اور اس کے دو ساتھیوں کو گرفتار کیا گیا۔
گرفتار ملزم نے 8 اگست کو سول ہسپتال میں خودکش حملے میں جاں بحق ہونے والے وکیل کی جیب سے چیک نکالا تھا اور گزشتہ روز ہزار گنجی میں موجود نجی بینک میں ان کے اکاوٴنٹ سے ساڑھے 17 لاکھ روپے اپنے اکاوٴنٹ میں منتقل کیے۔پولیس کے مطابق عین الدین کے موبائل پر بینک کی جانب سے ایس ایم ایس موصول ہونے پر ان کے بھائی کو پتہ چلا کہ ان کے بھائی کے اکاوٴنٹ سے ٹرانزیکشن ہوئی ہے جس پر انہوں نے پولیس کو بتایا۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث میڈیکل اسٹور منیجر گرفتار
-
کچھ لوگ جعلی حلقہ بندیوں اور ووٹر لسٹ کے باعث مسلط ہیں، خالد مقبول
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں کا حاملہ خاتون پر تشدد
-
جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
-
سندھ حکومت کا اورنج لائن اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
-
ملک بھر میں چائنیز کی سیکورٹی ہائی الرٹ، بم پروف بسوں کیلئے انتظامات کا آغاز
-
اسٹیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا
-
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت4روپی99پیسے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورک چارج ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری
-
چوھدری شافع حسین سے ترکیہ کے قونصل جنرل کی ملاقات، پنجاب اور ترکیہ کے مابین تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.