حکومت بلیک میلنگ کی سیاست کا شکار نہیں ہوسکتی،سید عاشق حسین کرمانی

اتوار 21 اگست 2016 16:05

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اگست - 2016ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے اور مسلم لیگ ن کے راہنما سید عاشق حسین کرمانی نے کہاہے کہ حکومت بلیک میلنگ کی سیاست کا شکار نہیں ہوسکتی اپوزیشن احتساب کے لئے مخلص ہے تو اس کے لئے تعاون کااشارہ دے سڑ کوں پر جس طرح اور جتنی دیر تک مرضی رہیں کوئی نہیں روکے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا سید عاشق حسین کرمانی نے کہا ہے کہ اپوزیشن احتساب کے لئے مخلص نہیں ہے خیبر پی کے میں احتساب کمشن کا جو حشر ہوا کسی سے پوشیدہ نہیں سندھ میں احتساب کس نوعیت کا ہے خود پیپلز پارٹی اس کا اظہار کرنے سے شرماتی ہے در حقیقت اپوزیشن بلیک میلنگ کا تاثر ختم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے جس کی وجہ سے عوام نے ان کے احتجاج کو مسترد کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک کے قصاص تحریک کے نام سے ہی واضع ہے کہ ان کی اصل مقاصد کیا ہیں عمران خان کو کرنے کے لئے کوئی مثبت کام سوجھتا ہی نہیں اس لئے وہ جب تک چاہیں سڑکوں پر مٹر گشت کرتے رہیں حکومت ان کو ہر گز نہیں روکے گی

متعلقہ عنوان :