پاکستان بیڈ منٹن فیڈریشن کا انٹرنیشنل بیڈ منٹن لیگ کرانے کا فیصلہ

پیر 22 اگست 2016 13:42

پاکستان بیڈ منٹن فیڈریشن کا انٹرنیشنل بیڈ منٹن لیگ کرانے کا فیصلہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 اگست ۔2016ء) پاکستان بیڈ منٹن فیڈریشن نے انٹرنیشنل بیڈ منٹن لیگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے، لیگ اگلے برس منعقد ہو گی ۔

(جاری ہے)

پاکستان بیڈ منٹن فیڈریشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈریشن نے کرکٹ کی طرز پر انٹرنیشنل بیڈ منٹن لیگ کرانے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے، لیگ میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائے گا ۔لیگ کے لئے وینیو کا پہلاآپشن پاکستان ہے جبکہ دبئی کا آپشن بھی رکھا گیا ہے ، اس برس پاکستان میں انٹرنیشنل بیڈ منٹن سیریز کا انعقاد اسلام آباد میں ہو گا، مقابلے 18 سے 21 اکتوبر تک ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :