چھ ماہ کے دوران کیتھے پیسفک کے خالص منافع میں 82 فیصد کمی

پیر 22 اگست 2016 14:38

ہانگ کانگ ۔ 22 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 اگست۔2016ء) ہانگ کانگ کی ائر لائن ” کیتھے پیسفک“ نے کہا ہے کہ رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران اس کے خالص منافع میں 82 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ چین کی اقتصادی سست رفتاری ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق جنوری سے جون تک اس کا خالص منافع 353 ملین ہانگ کانگ ڈالر(45.52 ملین امریکی ڈالر) رہا جبکہ 2015 ء کی پہلی ششماہی کا خالص منافع 1.97 ارب ہانگ کانگ ڈالر رہا تھا۔

ششماہی کے دوران کل آمدنی 2015 ء کے اسی عرصے کی نسبت 9.3 فیصد کم ہوکر45.68 ملین ہانگ کانگ ڈالر رہی۔کمپنی کے چیئرمین جان سلوسر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایئرلائن کی آمدنی میں کمی کی وجہ چین کی سست اقتصادی ترقی کے باعث تجارتی آمد و رفت میں کمی ہے جس کے باعث حریف کمپنیوں سے مقابلہ بازی میں مشکلات ہیں۔

متعلقہ عنوان :