انٹرنیشنل بیڈ منٹن لیگ آئندہ برس منعقد ہو گی

پیر 22 اگست 2016 16:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 اگست۔2016ء) پاکستان بیڈ منٹن فیڈریشن نے انٹرنیشنل بیڈ منٹن لیگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے، لیگ اگلے برس منعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

پاکستان بیڈ منٹن فیڈریشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈریشن نے کرکٹ کی طرز پر انٹرنیشنل بیڈ منٹن لیگ کرانے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے، لیگ میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائے گا۔لیگ کے لئے وینیو کا پہلاا آپشن پاکستان ہے جبکہ دبئی کا آپش بھی رکھا گیا ہے ، اس برس پاکستان میں انٹرنیشنل بیڈ منٹن سیریز کا انعقاد اسلام آباد میں ہو گا ، مقابلے 18 سے 21 اکتوبر تک ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :